لاہور میں 7 سالہ پوتے سے گولی چلنے سے دادا جاں بحق

بچہ بستر پر اچھل کود کر رہا تھا کہ پستول پر اس کا پاؤں پڑا جس سے گولی چل گئی


ویب ڈیسک July 20, 2019
بچہ بستر پر اچھل کود کر رہا تھا کہ پستول پر اس کا پاؤں پڑا جس سے گولی چل گئی فوٹو:فائل

اسلام پورہ کے علاقے میں کم سن پوتے سے گولی چلنے سے دادا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 7 سالہ بچے سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کا دادا جاں بحق ہوگیا۔

7 سالہ عارف اور دیگر بچے بستر پر کھیل رہے تھے کہ اچھل کود میں وہاں پڑے پستول پر ان کا پاؤں پڑا جس سے گولی چل گئی جو دادا کی کمر پرجالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

حنیف کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے حنیف کی عمر61 سال ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔