وزیراعلیٰ نے سجاول کیلیے فلٹر پلانٹ کی منظوری دیدی

رکن سندھ اسمبلی کا اسکولوں کا دورہ، گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کا اعلان


Nama Nigar September 15, 2013
میرپوربٹھورو ہائر سیکنڈری اسکول کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کیلیے اے ڈی پی ایس میں شامل کیا گیا ہے۔، ایم پی اے ریحانہ لغاری فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سجاول کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیے فلٹر پلانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

یہ بات پی پی ایم پی اے ریحانہ لغاری نے سجاول میں مختلف اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ میرپوربٹھورو ہائر سیکنڈری اسکول کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کیلیے اے ڈی پی ایس میں شامل کیا گیا ہے۔



علاوہ ازیں اسکولوں کے فرنیچر کی قلت کو پورا کرنے کیلیے 10 لاکھ روپے بھی منظور کرانے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلیے گھوسٹ اساتذہ کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔