ویرات کوہلی 2010 سے اب تک زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست

پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔


Mian Asghar Saleemi July 20, 2019
پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔

گزشتہ ایک عشرہ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 5 ٹاپ بیٹسمینوں کی فہرست جاری کردی گئی۔

پاکستان کا ایک بیٹسمین بھی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں، بھارت ہی کے روہیت شرما، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر بھی ممتاز بیٹسمینوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

رپورٹ میں 2010 سے تاحال ایسے بیٹسمینوں کی فہرست جاری کردی ہے جو اس دوران سب سے زیادہ اسکور، سنچریاں اور نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ ویرات 2010 سے اب تک 221 میچوں میں 40 سینچریوں اور 51 سنچریوں کی مدد سے 10802 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھارت ہی کے روہیت شرما ہیں انہوں نے 174 ایک روزہ میچوں میں 27 سنیچریوں اور 38 سے نصف سینچریوں کی مدد سے سادہ 7962رنز بنائے ہیں۔

تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے 159 ایک روزہ میچوں میں 26سینچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے 7265 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کے کمارا سنگاکارا چوتھے نمبر پر ہیں، انہوں نے 142 میچز کھیلتے ہوئے 15 سینچریوں اور 42 نصف سنچریوں کی مدد سے6356 رنز بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر کا پانچواں نمبر ہے۔ ٹیلر گزشتہ 10 برسوں میں 155 ایک روز میچوں میں 17 سال اور 39 نصف سینچریوں کی مدد سے6339 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔