بھارت میں 40 سال سے بال نہ تراشنے والے شخص کی چٹیا 6 فٹ لمبی ہوگئی

گاؤں کے سادہ لوح لوگ بالوں کو کرامت سمجھتے ہوئے اس شخص کو روحانی حیثیت دینے لگے


ویب ڈیسک July 20, 2019
گاؤں کے لوگ لمبے بالوں کو کرامت سمجھتے ہوئے اس شخص کو روحانی حیثیت دینے لگے۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک شخص نے 40 سے سال سے نہ تو اپنے بال دھوئے اور نہ ہی اس عرصے میں کبھی کٹوائے ہیں جس کے باعث بالوں کی لمبائی 6 فٹ ہوگئی ہے اور گاؤں کے لوگ اسے 'کرامت' سمجھتے ہوئے لمبے بالوں کو اس شخص کو حاصل روحانی طاقت کی دلیل سمجھنے لگے ہیں۔

شخصیت میں وجاہت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے بالوں کی افزائش اور ان کی دیکھ بھال مرد و زن کا مشترکہ مشن ہوتا ہے اور اگر بال گرنے لگ جائیں تو یہ مشترکہ مشن المیہ بن جاتا ہے۔ مہنگے شیمپو اور طرح طرح کے گھریلو ٹوٹکوں سے بالوں کی افزائش کی جاتی ہے تاہم بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو ان سب احتیاطوں سے بے نیاز ہونے کے باوجود 6 فٹ طویل بال رکھتا ہے۔

https://youtu.be/ylLT4HkydGY

بھارتی ریاست بہار کے 62 سالہ سکال دیو نے آخری بار اپنے بال 22 سال کی عمر میں دھوئے تھے اور اسی سال آخری بار بال ترشوائے تھے۔ اس بات کا فیصلہ اس نے اپنے بالوں کا سخت گچھہ بننے کے باعث کیا جسے وہ بھارتی دیوتا شیوا کا تحفہ سمجھتا ہے تو پھر اس نے نہ کبھی بال کٹوائے اور نہ دھوئے۔

سکال دیو کے بال گچھے کی شکل میں ایک دوسرے سے ایسے جڑے ہوئے ہیں جیسے انہیں کسی چپکنے والی شے نے ایک دوسرے سے جکڑا ہوا ہے۔ وہ بوری کے ریشوں کی طرح بھورے اور موٹے دھاگوں جیسے اپنے قد سے لمبے بالوں کو تہہ در تہہ لپیٹ کر کسی گٹھری کی طرح سر پر لادے پھرتا ہے۔ سکال کو اپنے گاؤں میں مہاتما جی کے نام سے پکارا جاتا ہے اور ان کا احترام ہندو مت کے اقدار کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں