فضل الرحمان پارلیمان سے باہر ہیں چیئرمین سینیٹ کیا تبدیل کریں گے فردوس عاشق

عوام کے مال کو جونکوں کی طرح  چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی، فردوس عاشق

عوام کے مال کو جونکوں کی طرح  چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی، فردوس عاشق فوٹو:فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان خود پارلیمان سے باہر ہیں چیئرمین سینیٹ کیا تبدیل کریں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے، یہ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی میدان کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے، جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک؛ اپوزیشن کا 60 سینیٹرز کی حمایت کا دعویٰ

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ادارے بااختیار ہوگئے اور مافیا کے چنگل سے قانون آزاد ہو چکا ہے، ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن لاہور میں آج مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

 
Load Next Story