پاکستان کرکٹ بورڈ کوآئی سی سی سے 65 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول

کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سے دوسری قسط بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے


Muhammad Yousuf Anjum July 20, 2019
کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سے دوسری قسط بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طورپر پی سی بی کو 11.5 ملین ڈالرز ملنا ہیں، جس میں سے 6.5 ملین ڈالرز پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوچکے ہیں۔

یہ پہلی قسط جنوری میں کرکٹ بورڈ کو ملناتھی، تاہم 2017 اور 2018 کے آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوا۔

چند ہفتے قبل لاہور میں پی سی بی کے گورنربورڈ ممبران کی منظوری کے بعد اکاؤنٹس کی رپورٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بجھوائی تھی، جس کے بعد انہوں نے پہلی قسط جاری کردی ہے۔ آئی سی سی ہر سال ممبر مالک سے سالانہ پرافٹ ریونیو شیئر کرتی ہے۔ کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سے دوسری قسط بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔