ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل ر شاہد لطیف کی کمپنی کو مل گیا

لازمی پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ (ر) ایئرمارشل شاہد لطیف کی کمپنی ایئرکیرو کا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن

ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی، نوٹیفکیشن۔ . فوٹو : فائل

ملک کے تمام ائیرپورٹس پر پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر کیرو کمپنی کو دے دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


لازمی پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی ایئرکیرو کو دیا گیا ہے، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی۔

 
Load Next Story