پاکستان کو ادھار تیل دینے کے لیے سعودی عرب کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

سعودی عرب تین برس تک موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مالیت کا خام تیل فراہم کرے گا


ویب ڈیسک July 20, 2019
سعودی عرب 3 برس کے دوران پاکستان کو تقریباً 10 ارب ڈالر کی مالیت کا خام تیل ادھار پر فراہم کرے گا (فوٹو : فائل)

KARACHI: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی اس سلسلے میں پہلا بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا وعدہ پورا کرتے ہوئے کراچی کی بندرگاہ پر پہلا جہاز پہنچا دیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی حالات کا اداراک کرتے ہوئے لگاتار 3 برس تک ادھار پر تیل فراہم کرنی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سعودی عرب کی جانب سے رواں ماہ یکم جولائی کو اعلان کیا گیا تھا کہ نئے مالی سال سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ماہانہ تیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی جو تین برس تک جاری رہے گی اور اس دوران پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل دیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب کا پاکستان کو ادھار تیل فراہمی سمیت 12 ارب ڈالرز کا پیکیج

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مشکل معاشی حالات میں موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی سے پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی اور ملکی زر مبادلہ میں استحکام آئے گا جس سے معیشت کو سہارا ملے گا اور عوام ان ثمرات سے مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ طے پایا تھا مزید برآں دونوں ممالک کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |