شاہ سلمان کی نیوزی لینڈ مساجد حملے کے متاثرین کو مفت حج کی پیشکش

سعودی فرماں روا مساجد حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے حج اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے


ویب ڈیسک July 20, 2019
شاہ سلمان نے مساجد حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سمیت حج اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے (فوٹو : فائل)

سعودی فرماں روا شاہ سلمان عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ مساجد حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور دیگر متاثرین کو اپنے اخراجات پر حج کرانے کی دعوت دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 200 شہریوں کو گھر سے لے کر حج کی ادائیگی اور پھر روانگی تک کے تمام اخراجات خود اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ وہ افراد ہیں جن کے پیارے کرائسٹ چرچ مساجد حملوں میں شہید ہوگئے تھے اور وہ جو زخمی ہوئے یا کسی بھی طرح اس سانحے کے متاثرین میں شامل ہیں، مفت حج کی پیشکش شہدا کے لواحقین اور متاثرین کو اہل خانہ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کرائسٹ چرچ مساجد حملے کا ایک اور زخمی خالق حقیقی سے جا ملا


نیوزی لینڈ میں مسلم ایسوسی ایشن کے سربراہ نے فرماں روا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے لواحقین و متاثرین کی دلجوئی کی سب سے کامیاب کوشش قرار دیا۔

واضح رہے کہ رواں برس 15 مارچ کو سفید فام آسٹریلوی شہری نے نماز جمعہ کے وقت کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی اور اس قبیح عمل کو فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا تھا اس واقعے میں 51 نمازی شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں