تربیتی کیمپ میں شریک 2 باکسرز آپس میں ہی لڑ پڑے

عدنان نے داور کے کمرے میں پہنچ کر اسے پنچنگ بیگ بنا ڈالا، ذرائع


Sports Desk/Zubair Nazeer Khan September 15, 2013
کیمپ میں شامل دیگر قومی باکسرز نے معاملہ رفع دفع کرایا۔ فوٹو: فائل

سیف گیمزکے سلسلے میں جاری قومی باکسنگ تربیتی کیمپ میں شریک2باکسرز آپس میں ہی لڑ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تحت پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر جاری قومی تربیتی کیمپ میںشامل قومی باکسر پی اے ایف کے عدنان اور پاکستان نیوی کے محمد داور کے درمیان مبینہ طور پرکھانے کے دوران جھگڑا ہوگیا، اس پر عدنان نے مقابل پر تابڑ توڑ مکے رسید کر دیے،کیمپ میں شامل دیگر قومی باکسرز نے معاملہ رفع دفع کرایا۔



بعد ازاں عدنان نے داور کے کمرے میں پہنچ کر اسے دوبارہ پنچنگ بیگ بنا ڈالا،دریں اثناء فیڈریشن کے سیکریٹری اکرم خان نے واقعہ سے لا علمی ظاہر کی ہے جبکہ کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر محکم الدین کے مطابق ناشتے کے دوران پیش آنے والا مذکورہ واقعہ معمولی نوعیت کا تھا جسے بعد میںخوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔