ناپا میں جاری ڈرامہ بیگم جان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا

بیگم جان جیسے ڈراموں فنکاروں نے پرفارمنس دی تو لوگ ٹی وی سے زیادہ تھیٹر کو ترجیح دیں گے،نائلہ جعفری

جاوید صدیقی کا تحریرکیا ہوا کھیل ’بیگم جان ‘ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں جاری تھیٹر ڈرامہ بیگم جان کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ممتاز فلم اور ڈرامہ رائٹر جاوید صدیقی کا تحریرکیا ہوا کھیل 'بیگم جان ' نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیا جا رہا ہے جس میں عوام بڑی تعدادمیں شریک ہو رہی ہے، اس کھیل میں مرکزی کردار اداکارہ نائلہ جعفری اور نمرہ بچہ نے ادا کیا ہے جبکہ ڈرامے کے ہدایت کار انجم ایاز ہیں۔




تھیٹر ڈرامہ 'بیگم جان' کے حوالے سے اداکارہ نائلہ جعفری کا کہنا ہے کہ اگر بیگم جان جیسے مزید کھیل تحریر کیے گئے اور فنکاروں نے ان میں پرفارمنس دی تو لوگ ٹی وی سے زیادہ تھیٹر کو ترجیح دیں گے، اس کھیل میں جاوید صدیقی نے جس زبان کا استعمال کیا ہے اس کا جواب نہیں ہے، تھیٹر ڈرامہ بیگم جان کراچی کے عوام کو پسند آرہا ہے، یہ ہماری نہیں بلکہ ناپا کی کامیابی ہے، واضح رہے کہ یہ کھیل 2011 میں پیش کیا جا چکا ہے جسے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی، یہ ڈرامہ22 ستمبر تک ناپا میں جاری رہے گا۔
Load Next Story