مرید عباس قتل کیس سرمایہ کاری کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ملزم کے پاس دو خواتین سمیت 26 افراد نے ایک ارب پچیس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی


Staff Reporter July 21, 2019
مجموعی طور پر 26 افراد نے سوا ارب روپے کی سرمایہ کاری کی (فوٹو: فائل)

مرید عباس سمیت دہرے قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کے پاس سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں مجموعی طور پر 26 افراد نے سوا ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔

ایکسپریس کے مطابق ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس اور ساتھی خضر حیات کے قتل کے ملزم عاطف زمان کے پاس سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، یہ مجموعی طور پر 26 افراد ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مرید عباس سمیت ان تمام افراد نے مجموعی طور پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی تھی جبکہ کاروبار میں 30 کروڑ روپے سے زائد کا منافع دکھایا گیا تھا۔


یہ پڑھیں: مرید عباس قتل کیس؛ عینی شاہد گواہ کی خودکشی کی کوشش


ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کو سرمایہ کاروں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کرنی تھی، مرید عباس کی جانب سے رقم کے تقاضے پر ملزم نے انہیں قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں