’’رانگ نمبر ٹو‘‘ کا 7ویں ہفتے بھی بہتری بزنس 20 کروڑ کما لیے

فلم کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ مہینہ گذر چکا ہے تاہم فلم کی ڈیمانڈ ختم نہیں ہوسکی


Showbiz Reporter July 21, 2019
فلم کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ مہینہ گذر چکا ہے تاہم فلم کی ڈیمانڈ ختم نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

MAE SAI: ''رانگ نمبرٹو'' کا ساتویں ہفتے میں بھی بہتری بزنس جاری، مجموعی بزنس 20کروڑ سے تجاوز کرگیا۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے بنائی گئی فلم کی اسٹار کاسٹ میں سمیع خان اور نیلم منیر شامل ہیں۔ عید الفطر پر سینماؤں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ''رانگ نمبر2'' کا سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں تاحال بہتری بزنس جاری ہے اور لالی وڈ کی جانب سے پیش کردہ نئی فلمیں بھی ''رانگ نمبرٹو'' کے بزنس کو زیادہ متاثر نہیں کرسکیں۔

ٹریڈ حلقوں کے مطابق رانگ نمبر ٹو کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ مہینہ گذر چکا ہے تاہم فلم کی ڈیمانڈ ختم نہیں ہوسکی اور سرکٹ کے بیشتر شہروں میں رانگ نمبرٹو حال ہی میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے برابر بزنس کر رہی ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ دلچسپ کہانی پر مبنی معیاری فلمیں آج بھی شائقین کی پہلی پسند ہیں۔

رانگ نمبر ٹو میں سمیع خان اور نیلم منیر کے علاوہ یاسر نواز اور اداکارہ ثنا نے دوسری لیڈ جوڑی کے کردار ادا کیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔