تھائی لینڈ مصنوعات کی 3 روزہ نمائش کراچی میں شروع
باہمی تجارت بڑھے گی،دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،ماکڈا
تھائی لینڈ مصنوعات کی3 روزہ نمائش کراچی میں شروع ہو گئی جس میں پہلے ہی دن تاجربرادری اور خصوصا خواتین کی بڑی تعداد خریداری کے لیے پہنچ گئی۔
نمائش کا افتتاح کراچی چیمبر کے صدر جنیدماکڈا، ڈائریکٹر تھائی ٹریڈ سینٹر ڈھاکہ سوئیب سک، تھائی قونصل جنرل تھاٹری چواچٹا ،اعزازی ٹریڈ ایڈوائزر تھائی لینڈ عارف سلیمان، نمائش کے منتظم راشدالحق نے کیا۔
نمائش رائل تھائی گورنمنٹ کے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن اور ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔ اس موقع پر جنید ماکڈا نے کہا کہ نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے باہمی تجارت مزید بڑھے گی۔ انھوں نے بتایا کہ سال 2018 کے دوران تھائی لینڈ کو پاکستانی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2017 میں 142.9 ملین ڈالرکے باہمی تجارت مقابلے میں سال2018میں بڑھ کر 225.5 ملین ڈالرز تک پہنچ گیاہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 57.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ تھائی لینڈ کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ رواں سال متوقع ہے جس سے پاکستان کو 200ملین ڈالرز کا فائدہ ہو گا۔
جنید ماکڈانے کہا کہ پاکستان نے تھائی لینڈ سے 115 مصنوعات پر رعایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے وسیع مقامات دستیاب ہیں جہاں تھائی باشندوں اور سیاحوں کی آمد ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تھائی ٹریڈ سینٹر ڈھاکہ سوئیب سک نے کہاکہ پاکستان ہمارا بڑا تجارتی پارٹنر ہے،دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھ رہی ہے۔
اعزازی ٹریڈ ایڈوائزر تھائی لینڈ عارف سلیمان نے کہاکہ نمائش دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دے گی۔ نمائش کے منتظم ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس راشدالحق نے بتایا کہ نمائش میں 50 سے زائد تھائی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کی جارہی ہیں۔نمائش پیر تک جاری رہے گی۔
ایونٹ میں کاسمیٹکس و ہربل پروڈکٹس، فوڈ آئٹمز، پلاسٹک ،ہاؤس ویئر،بلب، گیس اسٹوو، تالے، آٹو پارٹس، کیمیکل ایڈہیسو، واٹر پمپ اینڈ جنریٹر، زرعی مشینری، انڈسٹریل پینٹس، جوتے، فشری ایکویپمنٹ، کورگیٹڈ پلاسٹک شیٹ فار پیکجنگ، ایڈورٹائزنگ وغیرہ سے متعلق اشیا نمائش کیلیے موجود ہیں۔