ملیر جیل اہلکاروں نے موبائل فون پر بات کرانے کا کاروبار شروع کردیا

3 افسران یہ کام کراتے ہیں جس کے عوض قیدیوں سے بھاری رقم وصول کی جاتی ہے، جیل پولیس اہلکاروں کاانکشاف


Staff Reporter July 21, 2019
زیادہ سختیاں نہ ہونے کے باعث سینٹرل جیل کے قیدی اثرو رسوخ استعمال کرکے اپنا تبادلہ ملیرجیل کروالیتے ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملیر جیل میں قیدیوں کوباآسانی موبائل فون کی سہولت ملنے لگی جس کے عوض مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کی جاتی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدیوں کو باآسانی موبائل فون کی سہولت حاصل ہوگئی ہے، مبینہ طور پر جیل پولیس کے اہلکار ملوث ہیں جن کاکہنا ہے کہ وہ اعلیٰ افسران کی آشیرباد سے ہی یہ کام کرتے ہیں،انھوں نے بتایاکہ 3 افسران ان سے یہ کام کراتے ہیں جس کے عوض قیدیوں سے بھاری رقم وصول کی جاتی ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ اکثرقیدی اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر تبادلہ کرالیتے ہیں کیونکہ یہاں سینٹرل جیل جیسی سختیاں نہیں ہوتیں جبکہ جیمرز بھی شاذونادر ہی استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں موبائل فون کی سہولت ملناآسان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینٹرل جیل اور خود ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھی متعدد مرتبہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشنز کیے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں موبائل فون اور دیگر ممنوعہ اشیا ملی تھیں جن پرجیل انتظامیہ کی سرزنش کی گئی لیکن جیل میںصورتحال دوبارہ پہلے جیسی ہوتی جارہی ہے جس پرفوری طور پرقابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں