سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو صاحبزادی نے اپنا گردہ عطیہ کردیا
سکندر بوسن عرصہ دراز سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
سابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن کی صاحبزادی نے اپنے والد کو اپنا گردہ عطیہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق سکندر حیات بوسن کا کراچی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیاخاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیاکہ سکندر بوسن اور ان کو گردہ عطیہ کرنے والی ان کی صاحبزادی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکندر بوسن عرصہ دراز سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ذرائع کا کہناہے کہ سکندر حیات بوسن آئندہ 3 ماہ علاج معالجے کے سلسلے میں کراچی میں ہی رہیں گے۔