ن لیگی خاتون رہنما فوزیہ ایوب قریشی کے گھرسے 4 من چرس برآمد


اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران گھر سے 5 من چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف اہلکاروں نے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور سے ہی (ن) لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔