ملک بھر میں کہیں بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا اسفندیار ولی خان

دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، صدر اے این پی


ویب ڈیسک July 21, 2019
ڈی آئی خان دھماکا دہشت گردوں کی جانب سے خطرے کی گھنٹی ہے، اسفندیار ولی خان فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا جس کی وجہ سے قوم جنازے اٹھا رہی ہے۔

ڈی آئی خان میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی بار ہا مطالبہ کرتی آ رہی ہے کہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تمام کالعدم تنظیموں کی پناہ گاہوں و سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائی کی جائے لیکن صرف مصلحت سے کام لیتے ہوئے ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا جس کے باعث دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں۔

صدر اے این پی نے کہا کہ ڈی آئی خان دھماکا دہشت گردوں کی جانب سے خطرے کی گھنٹی ہے، تاہم اب وقت ہے کہ مستقبل میں بڑی تباہی سے بچنے کیلئے اس بارے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں، نیشنل ایکشن پلان پر ملک بھر میں کہیں بھی عمل درآمد نہیں ہوا جس کی وجہ سے قوم جنازے اٹھا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں