چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلیے اپوزیشن کی قرارداد ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ مسترد
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ معمول کے اجلاس میں ہوگی ، ذرائع
سینیٹ اجلاس میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ کرائے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے قرارداد ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم ان کا یہ مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔
ذرائع سینیٹ سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن اجلاس کا ایجنڈا پیر کو تیار کیا جائے گا تاہم اس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد شامل نہ ہونے کا امکان ہے اور ریکوزیشن اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پر صرف بحث ہوگی اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ سینیٹ کے معمول کے اجلاس میں ہوگی۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا شیڈول اجلاس بلانے کے لئے وزارت پارلیمانی امور کو یاد دہانی کا خط بھجوا دیا ہے جب کہ سینیٹ کا معمول کا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد کے لیے بیلٹ پیپرز پر ووٹنگ ہو گی۔