مینی پاکیو عمررسیدہ ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے امریکی حریف کیتھ ٹھورمین کو شکست دی۔


Sports Desk July 22, 2019
فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے امریکی حریف کیتھ ٹھورمین کو شکست دی۔

فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے خود سے 10 برس چھوٹے امریکی حریف کیتھ ٹھورمین کو پوائنٹس پر شکست دیکر ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ ٹائٹل قبضے میں کرلیا۔

جس کے بعد 40 سالہ پاکیو عمررسیدہ ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے، انھوں نے کہا کہ یہ صورتحال میرے لیے بڑی دلچسپ ہے، دو ججز نے یکساں طور پر 115-112 سے فیصلہ پاکیو کے حق میں دیا جبکہ تیسرے جج نے ٹھورمین کو 114-113 سے برتر قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد انگلش باکسر عامرخان نے 8 نومبر کو ریاض میں پاکیو سے فائٹ کا معاہدہ ہوجانے کا دعویٰ کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |