شمالی وزیرستان کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ایک اہلکار شہید

دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاری میران شاہ سے بنوں جارہی تھی۔

شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سے کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور دھماکا بھی کرفیو کے دوران ہی ہوا ہے۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں میر علی روڈ پر بنوں جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے گاڑی کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اوردو زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پہلے سے ہی سڑک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سے کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور دھماکا بھی کرفیو کے دوران ہی ہوا ہے، واقعے کے بعد فورسز کی جانب علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load Next Story