کرینہ اور عمران خان کو آپس میں شادی کرنی چاہئے تھی کرن جوہر
کرینہ اورعمران کی جوڑی سلور اسکرین پر جس قدر شاندار لگتی ہےعام زندگی میں بھی ان میں بہت ہم آہنگی ہے، کرن جوہر
بالی وڈ کے معروف فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر کہتے ہیں کہ کرینہ کپور اورعمران خان ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں دونوں کے درمیان ہم آہنگی کو دیکھتے ہوئے ان کا خیال ہے کہ انہیں آپس میں شادی کرنی چاہئے تھی۔
ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم 'گوری تیرے پیار میں' کی تشہیری مہم کے دوران کرن جوہر کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور اور عمران خان باکمال اداکار ہیں دونوں کی جوڑی سلور اسکرین پر جس قدر شاندار لگتی ہے عام زندگی میں بھی ان کے درمیان بہت ہم آہنگی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کرینہ اور عمران کی جوڑی کو دیکھتے ہوئے انہیں لگتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں لیکن اتفاق سے دونوں ستاروں سے الگ الگ لوگوں سے شادی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اور کرینہ کپور کرن جوہر ہی کی فلم ''ایک میں اور ایک تو '' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے یہ فلمی جوڑی ایک بار پھر ''گوری تیرے پیار میں'' میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔