کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

متوفی عارف کے والد یوسف اور دو بھائی شیراز اور آصف بھی اسی بیماری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

محکمہ صحت ایبٹ آباد نے اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی مہم شروع کردی ہے. فوٹو: فائل

پمز اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اس جان لیوا بیماری سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔


ایکپسریس نیوز کے مطابق حویلیاں کے علاقے سلطان پور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کا چوتھا فرد عارف بھی پمز اسپتال میں دوران دم توڑ گیا ہے۔ کانگو وائرس نے اس گھر کے تمام مردوں کو اپنی بھینٹ چڑھا دیا ہے، اس سے قبل عارف کے والد یوسف اور دو بھائی شیراز اور آصف بھی اسی بیماری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے میت آبائی علاقے بھجوا دی ہے جہاں اس کی تدفین کی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ صحت ایبٹ آباد نے اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی مہم شروع کردی ہے، ضلع بھر مین جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل مکمل ہونے تک جانوروں کو ذبح کر نے پر پابندی ہے۔
Load Next Story