فیصل آباد وولوز کے کھلاڑیوں کو بھارت میں ویزہ مشکلات کا سامنا

چندی گڑھ کا ویزہ نہ ہونے کے باعث کھلاڑیوں کو موہالی کرکٹ کلب میں ہی قیام کرنا پڑ رہا ہے۔


ویب ڈیسک September 15, 2013
فیصل آباد وولفز ٹی ٹوئنٹی چیمئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے لئے بھارت میں موجود ہے۔ فوٹو : فائل

ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز لیگ میں حصہ لینے کے لئے جانے والی پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولوز کے کھلاڑیوں کو چندی گڑھ سے موہالی منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی چیمپئینز لیگ میں حصہ لینے کے لئے پہنچنے والی فیصل آباد وولوز کے کھلاڑی جب موہالی سے چندی گڑھ کے ایک ہوٹل منتقل ہوئے تو انہیں کمرہ دینے سے انکار کردیا گیا، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے پاس چندی گڑھ کا ویزہ نہیں اس لئے انہیں رہائش نہیں دی جاسکتی، جس پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو دوبارہ موہالی پہنچا دیا گیا جہاں کھلاڑی موہالی کلب میں قیام ہیں۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری جی ایس والیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزہ مسائل کے حل کے لئے بھارتی وزارت داخلہ و خارجہ کے حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے کہ پیر تک ان کو درپیش مسائل حل کرلئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد وولفز ٹی ٹوئنٹی چیمئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے لئے بھارت میں موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں