بھارت نے بیلسٹک میزائل ’’اگنی5‘‘ کا دوسرا کامیاب تجربہ کرلیا

زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل 5ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک September 15, 2013
17 میٹر طویل یہ میزائل ایک ٹن سے زیادہ ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

PESHAWAR: بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل اگنی5 کا دوسرا کامیاب تجربہ کرلیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ''اگنی5'' کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں خیلج بنگال میں واقع ''وہیلر جزائر'' میں واقع میزائلوں کے لئے مختص خصوصی علاقے میں کیا گیا۔ ''اگنی5'' کو مکمل طور پر مقامی سائنسدانوں نے تیار کیا ہے جس میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل 5ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، 17 میٹر طویل یہ میزائل ایک ٹن سے زیادہ ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ''اگنی5'' میزائل کا یہ دوسرا کامیاب تجربہ ہے۔ اس سے قبل 19 اپریل 2012 کو بھی اس کا تجربہ کیا گیا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں