پی پی دور حکومت میں ریلوے کی مرمت پر 43 ارب سے زائد روپے خرچ کئے گئے
پیپلزپارٹی كے پانچ سالہ دور اقتدار میں وزارت ریلوے نے انجنوں، بوگیوں اور ریلوے كی مرمت و دیكھ بھال كے لئے 43ارب 98كروڑ اور 60لاكھ روپے خرچ كئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت میں وزارت ریلوے نے انجنوں كی مرمت پر 15 ارب 88 كروڑ 10 لاكھ روپے، بوگیوں كی مرمت پر 7 ارب 4كروڑ 50لاكھ روپے اور ریلوے پٹڑیوں كی مرمت اور دیكھ بھال پر 21ارب 5كروڑ 90لاكھ روپے سے زائد خرچ كئے تھے۔
43 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے باجود گزشتہ پانچ سال میں ریلوے بہتری كی بجائے مسلسل بدحالی كاشكار رہی جبكہ ریلوے كی حالت یہ تھی كہ ملازمین كو تنخواہیں دینے كے لئے پیسے نہیں تھے اور ریٹائرڈ ملازمین كو پنشن ملنا بھی بند ہوگئی تھی تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی وزیر ریلوے كی انتھك محنت سے روشنی كی ایک نئی كرن پیدا ہوگئی ہے