کوئی کتنابڑامسلمان ہے اس کا فیصلہ اللہ کو کرناہےکسی مولوی کو نہیں عمران خان

خیبرپختونخوا اور دیگرصوبوں میں فرق 6 ماہ میں سب کو نظرآجائے گا، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک September 15, 2013
خیبرپختو نخوا اسمبلی میں دو دنوں میں نیا بلدیاتی نظام لایا جائے گا، عمران خان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی کتنابڑامسلمان ہے اس کافیصلہ اللہ کو کرناہے کسی مولوی کو یہ حق حاصل نہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام کی وجہ سے بڑے چور بڑے عہدے لے لیتے ہیں جبکہ چھوٹے چورجیل چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانے کے کے لئے آئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں عوام کی بھلائی کے لئے اسی ماہ نئے قوانین لائے جائیں گے، کسی جمہوری حکومت نے بلدیاتی نظام چلنے نہیں دیا، خیبرپختو نخوا اسمبلی میں دو دنوں میں نیا بلدیاتی نظام لایا جائے گا۔ پٹواریوں اور تھانیداروں کو راہ راست پر لائیں گے اور اگرکوئی وزیرغلط کام کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے برطرف کر دیا جائے گا۔ صوبے کی ہر تحصیل میں کھیلوں کا ایک میدان بنایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا اور دیگرصوبوں میں فرق 6 ماہ میں سب کو نظرآجائے گا۔

تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ انہوں نے 4 غیرمسلموں کو مسلمان کیا ہے، کوئی کتنا بڑا مسلمان ہے اس کا فیصلہ اللہ کو کرنا ہے کسی مولوی کو یہ حق حاصل نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان کو امریکی جنگ سے نکل جانا چاہئے، انہوں نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے رہے اور آج وہی بات پوراپاکستان کررہاہے ، بات چیت کے ذریعے ہی قبائلی علاقوں میں امن قائم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |