افغانستان میں كوئلے كی كان گرنے سے 27 مزدور ہلاک 22 زخمی

کان منہدم ہونے سے زخمی ہونے والے 22 افراد میں 13 تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔


آن لائن September 15, 2013
افغانستان میں كان كنی ایك اہم شعبہ ہے جس سے سالانہ 4بلین ڈالر ریونیو حاصل ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل / اے ایف پی

افعانستان كے شمالی صوبہ سمنگان میں كوئلے كی ایك كان گرنے سے کم از کم 27مزدور ہلاك جبكہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی گورنر كے ترجمان صدیق عزیزی نے غیر ملكی خبر رساں ادارے كو بتایا كہ شمالی صوبے سمنگان میں 50 کے قریب افغان شہری كوئلے كی ایك كان میں كام كررہے تھے كہ اس كا ایك حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 27مزدور ہلاك ہوگئے جن كی لاشیں امدادی ٹیموں نے نكال لیں جب کہ 22 كان كن زخمی ہوگئے جن میں سے 13تاحال كان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ترجمان كے مطابق امدادی كارروائیوں كے دوران 4اہلكار بھی شدید زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس سربراہ اكرام بہزاد نے کا کہنا ہے كہ كان میں پھنسے ہوئے متعدد كان كنوں كو نكال لیا گیا ہے تاہم فوری طور پر كان گرنے كی وجوہات معلوم نہیں ہوسكیں۔

واضح رہے کہ جنگ سے متاثرہ ملك افغانستان میں كان كنی ایك اہم شعبہ ہے جس سے سالانہ 4 بلین ڈالر ریونیو حاصل ہوتا ہے تاہم كان كنی كیلئے مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے کے باعث اكثر و بیشتر ایسے حادثات رونماء ہوتے رہتے ہیں۔ كان میں كام كرنے والے كان كنوں میں بچے بھی شامل ہیں جن كی عمریں تقریبا دس سال كے قریب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں