قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

قبائلی عوام نے ثابت کردیا وہ انضمام کے حق میں تھے، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان


ویب ڈیسک July 22, 2019
قبائلی عوام نے ثابت کردیا وہ انضمام کے حق میں تھے، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے، قبائلی علاقوں کا الحاق مکمل ہوگیا ہے، قبائلی عوام نے ثابت کردیا وہ انضمام کے حق میں تھے، قبائل کے انضمام کے مخالفین کو جواب مل گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دوسری سیاسی جماعتوں سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی کے کچھ ارکان آزاد کھڑے ہوگئے جنہوں نے نقصان اٹھایا تاہم جس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد ارکان کو مبارک باد دی ہے اور انہیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، قبائلی ارکان کو کابینہ میں نمائندگی بھی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔