وزیر داخلہ کا آرمی چیف کو فون اپردیر میں فوجی افسران کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر داخلہ نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپر دیر میں ہونے والے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی کی۔


ویب ڈیسک September 15, 2013
وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے رابطہ کیا اور حکومت کی طرف سے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

MIRPUR: وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان نے آرمی چیف سے رابطہ کر کے اپر دیر میں فوجی افسران کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے رابطہ کیا اور حکومت کی طرف سے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہوئے اپر دیر میں ہونے والے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ آج اپر دیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے جی او سی مالاکنڈ ڈویژن سمیت پاک فوج کے 2 اعلیٰ افسر اور ایک اہلکار شہید ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں