
احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پر آئے اور انہوں نے شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشا پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، عدالت شہزاد اکبر کو طلب کرکے اس بارے میں پوچھے۔
عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ امریکا سے واپسی پر آپ سے سہولتیں واپس لے لیں گے ، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ نا میں نے چیئرمین سینیٹ بنایا اور نا ہی میں اتارنے جا رہا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نہیں ہوں گے تو ڈپٹی چیئرمین بھی نہیں ہوں گےپھر ان کی مرضی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔