CHAKWAL:
پولیس نے گردے چوری کرنے والے گروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کر کے ان کی قید میں رکھے گئے 7 افراد کو بازیاب کرا لیا۔
لوئر مال پوليس لاہور نے ملک پارک کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر گردہ فروشی ميں ملوث 3 افراد کو گرفتار کيا جن کی نشاندہی پر پوليس نے رالپنڈی ميں ايک ليبارٹری پر چھاپہ مار کر مزيد 3 ملزمان کو گرفتار کرليا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران ملزمان کے چنگل سے 7 افراد کو بھی بازياب کروايا جن ميں سے ايک شخص کا گردہ نکالا جا چکا ہے۔
پوليس کے مطابق ڈاکٹر فواد ممتاز گردہ فروشی میں ملوث اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے جو تاحال مفرور ہے اور اسے پکڑنے کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ ميں ڈاکٹر فواد کی معاونت کرنے والے دیگر 2 ملزمان جو شيخ زيد اسپتال میں کام کرتے ہیں بھی مفرور ہیں۔