ایم کیو ایم رہنما محمد حسین پارٹی سے ناراض ہوگئے

محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک July 22, 2019
محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا فوٹو:فائل

ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما اور رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض ہوگئے۔

محمد حسین تنظیمی معاملات پر بات نہ سنی جانے پر اراکین رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب رابطہ کمیٹی میں میری بات نہیں سنی جارہی تو رابطہ کمیٹی میں رہنے کا کیا جواز ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اختلافات کی وجہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے کنوینیئر فاروق ستار کو بھی برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔