سزا معطل ہونے سے نااہل شخص انتخابات کیلئے اہل نہیں ہو سکتا سپریم کورٹ

سزا کالعدم ہونے تک ملزم کی انتخابی نااہلی برقرار رہے گی، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک July 22, 2019
سزا معطلی کے وقت انتخابی اہلیت عدالت کی تحریری اجازت سے ہو سکتی ہے، عدالت عظمیٰ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔

گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا گیا فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔ 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی اپیل میں سزا معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔ سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔