سزا معطل ہونے سے نااہل شخص انتخابات کیلئے اہل نہیں ہو سکتا سپریم کورٹ


سزا معطلی کے وقت انتخابی اہلیت عدالت کی تحریری اجازت سے ہو سکتی ہے، عدالت عظمیٰ فوٹو: فائل
گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا گیا فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔ 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی اپیل میں سزا معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔ سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ہوسکتی ہے۔