سازشیں کرنے والے نادان ہوش کے ناخن لیں فردوس عاشق اعوان
جسے احتجاج یا سیاست کرنی ہے پاکستان میں کرے بیرون ملک ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، معاون خصوصی
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سازشیں کرنے والے نادان ہوش کے ناخن لیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کا بیانیہ عالمی سطح پر اجاگر کررہے ہیں، انہیں دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، آج سبز پاسپورٹ کو اہمیت مل رہی ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے حوالے سے مخصوص سوچ رکھتے تھے، ٹرمپ اور عمران خان ملاقات نئی ترجیحات طے کرے گی، ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاکستان کا بیانیہ اور قومی مفاد پیش کریں گے، اس ملاقات سے خطے میں گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔
امریکا میں پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا، کل کے اجتماع سے زہریلا پروپیگنڈا کرنے والوں کی مات ہوئی، کچھ سیاسی نابالغ دوست پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، سازشیں کرنے والے نادان ہوش کے ناخن لیں، جس کو احتجاج یا سیاست کرنی ہے وہ پاکستان میں آکرکرے، پاکستان سے باہر صرف قوم کا مفاد اور ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، سیاست کا رنگ چڑھانے کے لیےعالمی سطح پر سازش نہیں کرنی چاہیے۔