دہشت گردوں کے حملے مسلح افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف کا اپر دیر واقعہ پرآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلی فون، دیرواقعے پر دکھ کا اظہار


ویب ڈیسک September 15, 2013
مسلح افواج بہادری اور حوصلے سےوطن دفاع جاری رکھیں گے، وزیراعظم نوازشریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے اپر دیر کا واقعہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے دہشت گرد حملے مسلح افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔


وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپر دیر واقعہ پرآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلی فون کیا اور دھماکے میں شہید ہونے والے جی او سی سوات ڈویژن میجر جنرل ثناء اللہ نیازی اور لیفٹننٹ کرنل توصیف کے لئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایسے واقعات مسلح افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، مسلح افواج بہادری اور حوصلے سےوطن دفاع جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |