ایف بی آر کا قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر قرار دینے کا اعلان

قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر پاکستانی کو ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کئی دہائیوں سے ہورہا ہے، ایف بی آر


Irshad Ansari July 22, 2019
اب تک چند ٹرانزیکشنز کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، ایف بی آر :فوٹو:فائل

ایف بی آر نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو بتدریج نیشنل ٹیکس نمبر قرار دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر پاکستانی کو ٹیکس سسٹم میں لانے کا قومی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ کئی دہائیوں سے ہورہا ہے، قومی شناختی کارڈ نمبر کو بتدریج نیشنل ٹیکس نمبر قرار دیا جائے گا اور اس کے لیے رواں بجٹ میں پہلا اقدام اٹھایا گیا ہے۔




ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ اب تک چند ٹرانزیکشنز کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے اور صرف 41 ہزار 484 سیلز ٹیکس رجسٹرڈ لوگ ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس جمع کروارہے ہیں، جب کہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔



اس سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی سی این آئی سی کو این ٹی این نمبر قراردیا تھا اور پھر ترمیم کردی تھی، ابھی سرکلر میں تحریر ہے کہ فنانس ایکٹ میں اس اقدام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور پہلا قدم اٹھاتے ہوئے بعض ٹرانزیکشنز کے لیے سی این آئی سی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے