جیک آباد مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق

چھت گرنے سے شمشاد خاتون اپنے 2 بیٹوں اور 2بیٹیوں سمیت جاں بحق ہو گئی


ویب ڈیسک September 15, 2013
چھت گرنے سے شمشاد خاتون اپنے 2 بیٹوں اور 2بیٹیوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ فوٹو: فائل

تحصیل گڑھی خیرو میں سیلاب متاثرہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کے 4 کمسن بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔


پولیس کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے باعث مکان بری طرح متاثر ہوا تھا اور مناسب مرمت نہ ہونے کی وجہ سےآج اچانک مکان کی چھت گر گئی اور 12 افراد ملبے تلے دب گئے۔ چھت گرنے سے شمشاد خاتون اپنے 2 بیٹوں اور 2بیٹیوں سمیت جاں بحق ہو گئی جب کہ 8 زخمی افراد کو تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں