ملک میں اچھے فنکاروں اور ہدایتکاروں کی کمی نہیں ریشم

نئی آنیوالی فلم ’’سوارنگی‘‘ فلم بینوں کے لیے تحفہ ثابت ہوگی۔


Cultural Reporter September 16, 2013
ریشم نے کہا کہ اچھی فلم ہمیشہ اسکرپٹ کی وجہ سے بنتی ہے. فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اچھے فنکاروں اور ہدایتکاروں کی کمی نہیں ہے ۔

نئی آنیوالی فلم ''سوارنگی'' فلم بینوں کے لیے تحفہ ثابت ہوگی۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریشم نے کہا کہ اچھی فلم ہمیشہ اسکرپٹ کی وجہ سے بنتی ہے،جو فلم میکنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔جب بھی اس پر توجہ دی گئی تو نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں۔



''سوارنگی'' بھی اپنے اسکرپٹ ، لوکیشن، پروڈکشن اور کردارنگاری کے لحاظ سے ایک بہترین کوشش ہے۔ جس میں کیرئیر کا یادگار اور اچھوتا رول کر رہی ہوں۔ مجھے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پربے حد خوشی ہے کہ طویل عرصہ بعد کوئی ایسا چیلجنگ کردار کیا ہے۔ ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو ''سوارنگی'' جیسے اچھوتے موضوعات کی فلمیں بنائی جائیں تو ہی بہتری آسکتی ہے۔ فلم کی عکسبندی حقیقی مقامات پر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں