فلم ’’ مشن 021‘‘ سے لوگوں میں نیا شعور بیدار ہوگا زیبا بختیار

فلم میں جس موضوع پر قلم اٹھایا شاید ہی پہلے کسی نے اس کے متعلق سوچاہو


این این آئی September 16, 2013
ایک انٹر ویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر موجود ہیں. فوٹو: فائل

نامور اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میری نئی فلم '' مشن 021'' رجحان ساز فلم ثابت ہو گی اور اس سے لوگوں میں ایک نیا شعور بیدار ہوگا ۔

میں نے اپنی فلم میں جس موضوع پر قلم اٹھایا ہے اس سے پہلے شاید کبھی کسی کی اس طرف سوچ گئی ہو گی۔ ایک انٹر ویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر موجود ہیں، شہزاد رفیق اور ہمایوں سمیت دیگر ایسے بہت سے لوگ ہیں جو کام کرنا جانتے ہیں اور لوگ ان کے کام کو پسند کرتے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ان سے استفادہ نہیں کیا جاتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک کی فلمیں ہماری نوجوان نسل کے لیے اچھا پیغام نہیں دے رہیں ہمیں اپنی نوجوان نسل کونہ صرف اپنی ثقافت سے آگاہ کرنا ہے بلکہ انھیں کسی اور ثقافت کی طرف راغب ہونے سے بھی روکنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں