اکشے کمار کو کھلاڑی سیریز کی فلموں سے شہرت ملی

1967 میں پیدا ہوئے 1990 میں پہلی فلم میں کام کیا، 150 سے زائد فلموں میں ہیرو آچکے ہیں


Cultural Reporter September 16, 2013
اکشے کمار نے کھلاڑی سیریز کی تمام فلموں میں یاد گار کردار ادا کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی. فوٹو: فائل

بولی ووڈ ادکار اکشے کمار کا شمار سلور اسکرین کے کامیاب ترین ادکاروں میں ہوتا ہے13سال گزرنے کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی،بلکہ ان کی شہرت مقبولیت اور مانگ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

ان کی فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں سوکروڑ کلب میں شامل ہیں۔ 9ستمبر1967کوامرتسر میں پیدا ہونے والے ادکار اکشے کمار نے1990میں ایکشن فلموں کے ہیرو کی حیثت سے فلموں میں کام شروع کیا لیکن وہ رومانٹک، کامیڈی اور بطور ولن بھی فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرچکے ہیں،اکشے کمار نے کھلاڑی سیریز کی تمام فلموں میں یاد گار کردار ادا کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی،کھلاڑی، میں کھلاڑی تو اناڑی، سب سے بڑا کھلاڑی،کھلاڑیوں کا کھلاڑی، مسٹر اینڈ مسسز کھلاڑی،انٹرنیشنل کھلاڑی، کھلاڑی 420، کھلاڑی 786قابل ذکر ہیں یہ تمام فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں ان کی دیگر ایکشن فلموں میں وقت ہمارا ہے، مہرہ، اعلان ،سہاگ،انگارے،قیمت اور سنگراش شامل ہیں،ایکشن فلموں کے بعد اکشے نے رومانٹک فلموں میں بھی اپنے آپ کو منوایا ان کی مشہور رومانی فلموں میں دل لگی، دھڑکن، نمستے لندن جب کہ ڈرامہ فلم'' پٹیالہ ہائوس'' نے زبردست کامیابی حاصل کی۔



1997 میں یش چوپڑہ کی فلم ''دل تو پاگل ہے ''میں بہترین ادکاری پر انھیں فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا،2001میںفلم'' اجنبی'' میں بہترین ولن کا کردار ادا کرنے پرآئیفا ایوارڈ دیاگیا،جو انھیں 2002 میں دیا گیا،2004 میں ان کی فلم'' خاکی'' ،2006میں ہیرا پھیری کے بعد پھر ہیرا پھیری بھی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی' 2007 میں بھاگم بھاگ سپر ہٹ ثابت ہوئی 2008 میں ہے بے بی، بھول بھلیاں، ویلکم ،ٹینشن ہٹ فلمیں تھیں،2009 میں چاندنی چوک ٹو چائینا'کم بخت عشق،بلو ،دے دھنا دھن بھی کامیاب رہیں 2010 میں فلم ہائوس فل،کھٹا میٹھا، ایکشن ری پلے، تیس مار خان،تھینک یو، دیسی بوائزکو بھی ان کی کامیاب فلموں میں شمار کیا جاتا ہے، 2008میںیونیورسٹی آ ف ونڈرسر نے انھیں بھارتی فلم انڈسٹری میں شاندار خدمات پرڈائریکٹر کی ڈگری دی ۔اسی سال بھارتی حکومت نے اکشے کوپدما شری ایوارڈسے بھی نوازا ۔اکشے کمار نے2001میں ادکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی ان کے دوبچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |