امیتابھ نے پیرس میں مہنگا ترین گھر خرید لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق جیاء نے فرانس میں گھر خریدنے کی ضد کرڈالی جس کو بگ بی نے پورا کر دیا۔


این این آئی September 16, 2013
بھارتی میڈیا کے مطابق جیاء نے فرانس میں گھر خریدنے کی ضد کرڈالی جس کو بگ بی نے پورا کر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اب کبھی ممبئی میں ہونگے تو کبھی پیرس میں دیکھے جائینگے کیونکہ بگ بی نے پیرس میں مہنگا ترین گھر خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار بگ بی اور جیا بچن اب فلمی نگری کی رنگینیوں سے دور رہنا چاہتے ہیں اسی لیے فرانس کے شہر پیرس میں گھر خریدا ہے۔ گزشتہ سال بگ بی اپنی اہلیہ جیا بچن کو شادی کی سالگرہ کے موقع پر فرانس لے گئے، جہاں انھوں نے رنگارنگ سالگرہ منائی اور خوب سیر و تفریح کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیاء نے فرانس میں گھر خریدنے کی ضد کرڈالی جس کو بگ بی نے پورا کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔