ڈونلڈ ٹرمپ کا کشمیر کو متنازعہ خطہ ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے فردوس عاشق اعوان
پرچیاں پڑھنے والی قیادت اپنی اصل جگہ پر پہنچ چکی ہے، معاون خصوصی
KARACHI:
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کشمیر کو متنازعہ خطہ ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرچیاں پڑھنے والی قیادت اپنی اصل جگہ پر پہنچ چکی ہے، اب ذاتی مفادات کا نہیں صرف اور صرف قومی مفادات کا تحفظ ہوگا، عمران خان نے پاکستان کے بیانیے کو سپر پاور کے سامنے رکھا اور کل کی ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا کشمیر کاز میں ثالثی کا کردار ادا اہم پہلو ہے، کشمیر پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ ہے ہم مسئلہ کشمیر پر امریکا کے ثالثی کے کردار کو مانتے ہیں اور اگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ
معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں، جب کسی بیانیے کو قومی حمایت حاصل ہو وہ جیت جاتاہے، وزیراعظم کی کریڈبلٹی کا تعلق نہ پاناما اور نہ ہی بیرون ملک اثاثوں سے جُڑا ہو ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی قوم نے پاکستان کا بیانیہ دیکھا، بھارت نے زہریلا پراپگنڈہ پھیلایا اور ہماری قومی سلامتی کو للکارا جس پر پاک افواج نے دو بھارتی طیارے گرا کر قوم کو سر فخر سے بلند کیا، پھر گرفتاری بھارتی پائلٹ کی واپسی کا جو منفرد واقعہ ہوا اس سے دنیا واقف ہے، دنیا کو بتا دیا کہ امن ہماری خواہش ہے لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پائلٹ واپس کرکے عمران خان نے بھارت کو امن کا موقع دیا اور پھر کل کی مثبت ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات مسترد ہوئے ہیں۔