پاکستان کانکتہ نظر سمجھنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں وزیراعظم

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے جواب میں بھارتی ردعمل پر حیرت ہوئی، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک July 23, 2019
کشمیری کئی دہائیوں سے مظالم ک اسامنا کررہے ہیں، اب مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے، وزیراعظم. فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پرجوش استقبال، مہمان نوازی اور پاکستان کانکتہ نظر سمجھنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامشکور ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پرجوش استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ہے، اور کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنا وقت نکال کر وائٹ ہاؤس کا دورہ کرایا، اور پاکستان کانکتہ نظر سمجھا جس پر ان کا مشکور ہوں۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو یقین دلاتا ہوں کہ افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، افغان عوام چار دہائیوں سے محرومیوں کا شکار ہیں، اب پوری دنیا پر فرض ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی اور افغان عوام کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرے۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے جواب میں بھارتی ردعمل پر حیرت ہوئی، اس مسئلے نے گزشتہ 70 سال سے برصغیر میں امن و استحکام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے روزانہ کی بنیاد پرمظالم کا سامنا کررہے ہیں اور کشمیریوں کی کئی نسلیں متاثرہوچکی ہیں، اب یہ مسئلہ حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں