جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملہ 9اہلکار شہید 18شدت پسند ہلاک

باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر چھٹے روز بھی جھڑپیں، لنڈی کوتل سے غیرملکی اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد

پشاور:دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والی اینٹی ایئر کرافٹ گنیں میڈیا کو دکھائی جارہی ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 18 شدت پسندوں کو ہلاک اور 21 کو زخمی کردیا گیا۔

اے ایف پی نے ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ درجنوں شدت پسندوں نے سرنگ بابا زیارت گائوں سیکیورٹی فورسز کی بدر چیک پوسٹ پر راکٹوں اور گرینیڈز سے حملہ کیاجس میں8 اہلکارشہید اور6 زخمی ہوگئے، 3 گھنٹے تک جاری اس لڑائی میں 18 عسکریت پسند بھی مارے گئے، ایک اور اہلکار نے جھڑپ میں 9 اہلکاروںکی ہلاکت کی تصدیق کی، بی بی سی کے مطابق دو روزہ سرچ آپریشن میں شدت پسندوں کے 7 ٹھکانے تباہ، 18 دہشت گرد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے ہیں۔


آئی این پی کے مطابق آئی ایس پی آر نے حملے میں 6 اہلکاروںکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹیلی فون پرحملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے 12سے زائد اہلکاروںکی ہلاکت کا دعویٰ کیا اور ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کی تصدیق کی، ترجمان نے اہلکاروںکا اسلحہ اور7 لاشیں بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، ادھر بنوں میں چیک پوسٹ پر حملے میں3 اہلکار زخمی ہوئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں5 شدت پسند ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز، مقامی امن لشکر اور شدت پسندوںکے مابین جھڑپیں بدھ کو چھٹے روز بھی جاری رہیں جس میں دونوں جانب سے جانی نقصان کے دعوے کیے جارہے ہیں، طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے سیکیورٹی فورسزکا ایک تازہ حملہ پسپاکر کے ان کی 3 گاڑیاںجلانے کادعویٰ کیا، خیبر ایجنسی میں طالبان کا اہم کمانڈر طارق آفریدی اپنے ہی برادر نسبتی کے ہاتھوںمارا گیا، طارق آفریدی پولش انجینئرکے قتل میں ملوث تھا، طالبان نے طارق آفریدی کی ہلاکت کی تردیدکی ہے، سیکیورٹی فورسز نے لنڈی کوتل سے برآمدکیے جانے والے غیرملکی اسلحہ کی بھاری کھیپ پشاورمیںمیڈیا کے سامنے پیش کردی جس میں بھاری ہتھیاراورگولہ بارود شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ افغانستان سے لایا گیا تھا، پشاور اسلام آباد موٹر وے پر چارسدہ اور رسالپور میں 2 زیر تعمیر پولیس چوکیوں میں دھماکوں سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے چوکیداروں کو حراست میں لے لیا، شبقدر میں شرپسندوں نے بجلی ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا، مہمندایجنسی کو سپلائی معطل ہوگئی، مینگورہ میں زیر حراست شدت پسند بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا، کالام میں گرائونڈ کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، ادھر شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ایجنسی میںآپریشن نہیںہو رہا، حالات کنٹرول میں ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story