اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم کی اپیل نظر انداز کردی

 600 سے کم شہریوں نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں محض 26 ملین ڈالر کا سرمایہ لگایا


Shahbaz Rana July 24, 2019
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے لیے سرٹیفکیٹس کا اجرا جنوری میں کیا گیا تھا

وزیراعظم عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے اپنے ملک میں سرمایہ لگانے کے لیے کی گئی دوسری اپیل بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہے اور 600 سے بھی کم تارکین وطن نے ڈائسپورا بانڈز میں محض 26 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کا ایک حل بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں سے فنڈز اکٹھا کرنے کی صورت میں نکالا تھا، وزیراعظم عمران خان کو امید تھی کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی ان کی اپیل پر زبردست ردعمل کا مظاہرہ کریں گے، مگر ان کی یہ امید پوری نہیں ہوئی۔

وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق جون کے اختتام تک 600 سے بھی کم تارکین وطن نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں محض 26 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

ذرائع کے مطابق اگر ایک فرد کی گئی ایک سے ٹرانزیکشنز کو نکال دیا جائے تو پھر یہ تعداد 500 سے بھی کم ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں