پنجگور میں جھڑپ کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک 2 گرفتار 2 اہلکار جاں بحق
ایک بس کی چیکنگ کے دوران دہشت گردوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، ایک جونیئر آفیسر کو یرغمال بھی بنا لیا
KARACHI:
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
حساس ادارے نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر پنجگور کے علاقے کوئٹہ ناکہ پر ایک مسافر بس کو روکا سیکیورٹی اہلکار جب بس سے مسافروں کو چیکنگ کیلیے نیچے اتار رہے تھے اس دوران بس کے عقبی جانب موجود 4 سے 5 دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایف سی اہلکار پذیر اللہ زخمی ہوگیا،اس دوران دہشت گردوںنے ایک جونیئر آفیسر کو یرغمال بنالیا اور قریب واقع چیک پوسٹ تک لے گئے ۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایف سی کے اسپیشل آپریشن ونگ اور کوئیک رسپانس فورس کو طلب کیا گیا جنہوں نے دہشت گردوں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے جنہوں نے بعد ازاں خود کو سرنڈر کردیا ۔
ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی127ونگ کے نائب صوبیدار قمر عباس جاں بحق ہوگئے ۔ ہلاک ملزمان کی شناخت خالد ،ناہین اللہ اور شامیر کے نام سے ہوئے، تینوں کراچی کے رہائشی تھے،گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق بھی کراچی سے بتایا جاتا ہے ۔