بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سےاپنانام روشن کررہےہیں وزیراعظم

عزت نفس بڑی چیز،قومی وقاراورغیرت پرسمجھوتہ نہ کیاجائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک July 24, 2019
بیرون ملک پاکستانی وطن کاقیمتی اثاثہ ہیں،وزیراعظم عمران خان فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سے اپنانام روشن کررہے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوبہت محنت کرناپڑتی ہے، بیرون ملک پاکستانی وطن کاقیمتی اثاثہ ہیں، ریاست مدینہ کےاصولوں پرچل کرکامیابی حاصل کرسکتےہیں، انسان خوداعتمادی کےساتھ بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرسکتاہے، سچ بڑی طاقت ہے، اللہ سچ بولنے والوں کو کامیابی عطا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا خواہش ہے سچ اوربہادری دنیا میں پاکستانیوں کی پہچان ہو، مقابلےسے پہلےکسی کو طاقتورسمجھنا کامیابی میں رکاوٹ ہوتاہے، پاکستانیوں میں خوداعتمادی کافقدان ہے، آپ میں عزت نفس اورخوداعتمادی ہونی چاہیے، عزت نفس بڑی چیزہے، قومی وقار اورغیرت پرسمجھوتہ نہ کیاجائے، وزیر اعظم نے کہا حکمرانوں کو اوورسیزپاکستانیوں سے اردومیں بات کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |