وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اختلافات پی پی امیدوار دستبردار

6 اکتوبر کوضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات واضح ہوگئے


شبیر حسین September 16, 2013
6 اکتوبر کوضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات واضح ہوگئے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور پارٹی کے کارکنوں کے مابین شدید اختلافات اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں بلتستان ڈویژن سے ایک نشست پرن لیگ کے امیدوار فدا محمد ناشاد کی بلامقابلہ کامیابی جبکہ دوسری نشست پر بھی ن لیگ کے امیدوار سلطان علی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 6 اکتوبر کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ضلع اسکردو سے پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں